شرائط و ضوابط

 آخری باراپ ڈیٹ: 12 ستمبر 2023 کو کیا گیا

  1. تعارف

یہ شرائط و ضوابط اور ذیل میں حوالہ دیئے گئے دستاویزات (“شرائط”) اس ویب سائٹ (“ویب سائٹ”) اور اس سے متعلقہ یا منسلکہ سروسز (مجموعی طورپر، “سروس”) کے استعمال پر لاگو ہوتی ہیں۔

 

آپ کو ان شرائط کا بغور جائزہ لینا چاہیئے کیونکہ ان میں ویب سائٹ کے استعمال سے متعلق آپ کے حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق اہم معلومات ہیں اور آپ – ہمارے کسٹمر (“کسٹمر”) اور ہمارے درمیان ایک پابند قانونی معاہدہ تشکیل دیتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے اور/ یا سروس تک رسائی حاصل کرکے، آپ، چاہے آپ مہمان ہوں یا اکاؤنٹ (“اکاؤنٹ”) کیساتھ رجسٹرڈ یوزر ہوں، ان شرائط کے پابند ہونے سے اتفاق کرتے ہیں، کسی بھی ترمیم کیساتھ، جووقتاََ فوقتاََ شائع ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ ان شرائط کو قبول نہیں کرتے ہیں تو، آپ کو سروس تک رسائی حاصل کرنے اور ویب سائٹ کا استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

 

یہ سروس .Aurora Holdings N.V کی ملکیت ہے، جو کمپنی رجسٹریشن نمبر 10692 کیساتھ Curacao میں رجسٹرڈ ایک لمیٹڈ ذمہ داری والی کمپنی ہے، جس کارجسٹرڈ ایڈریس Abraham de Veerstraat 9, Willemstad, Curacao (“کمپنی”) ہے، آن لائن گیمینگ آف چانس کی فراہمی کیلئے گیمنگ سروسز فراہم کنندہ N.V. license # 365/JAZ کے تحت Curacao میں لائسنس یافتہ ہے۔

  1. عمومی شرائط

ہم کسی بھی وقت شرائط ( بشمول ذیل میں حوالہ دی گئیں اوران سے منسلک کسی بھی دستاویزات سمیت) کونظر ثانی اور ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ آپ کو شرائط و ضوابط کا جائزہ لینے کیلئے باقاعدگی سے اس پیج کو دیکھنا چاہیئے۔ ترامیم اس ویب سائٹ پر اشاعت کے فوراً بعد لازم العمل اور مؤثر ہوجائیں گی۔ اگر آپ اس قسم کی کسی بھی تبدیلی پر اعتراض کرتے ہیں، تو آپ کو فوراً سروس کا استعمال بند کردینا چاہیئے۔ اس ویب سائٹ کا مسلسل استعمال جاری رکھنا اس بات کی نشاندہی کریگا کہ آپ ترمیم شدہ شرائط و ضوابط کے پابند ہونے پر راضی ہیں۔ تبدیل شدہ شرائط کے نافذ العمل ہونے سے پہلے طے نہ ہونے والی کوئی بھی شرط پہلے سے موجودہ شرائط کے تابع ہوںگی۔

  1. آپ کی ذمہ داریاں

آپ تسلیم کرتے ہیں کہ ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرتے وقت اور سروس استعمال کرتے وقت:

3.1. آپ کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے، یا وہ قانونی عمر جس میں گیمبلنگ، یا گیمینگ کی سرگرمیوں کو اس قانون یا دائرہ اختیار کے تحت اجازت ہے جو آپ پر لاگو ہوتا ہے۔ ہم کسی بھی وقت آپ سے آپ کی عمر کے متعلق دستاویزی ثبوت طلب کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

3.2. آپ قانونی صلاحیت کے حامل ہیں اور ہمارے ساتھ ایک پابند قانونی معاہدہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ قانونی صلاحیت کے حامل نہیں ہیں تو آپ کو ویب سائٹ تک رسائی نہیں کرنی چاہیئے یا سروس کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

3.3. آپ کسی ایسے دائرہ اختیار میں مقیم ہیں جو گیمبلنگ کی اجازت دیتا ہے۔ آپ کسی ایسے ملک کے رہائشی نہیں ہیں جہاں کے باشندوں یا اس ملک کے اندر کسی بھی شخص کیلئے آن لائن گیمبلنگ تک رسائی ممنوع ہے۔ یہ یقینی بنانا آپ کی واحد ذمہ داری ہے کہ آپ کی سروس کا استعمال قانونی ہے۔

3.4. آپ VPN، پراکسی یا اس طرح کی سروسز یا آلات کا استعمال نہیں کرسکتے جو آپ کے حقیقی مقام کی شناخت کو چھپاتی ہیں یا اس میں ہیرا پھیری کرتی ہیں۔

3.5. آپ اپنے استعمال کردہ ادائیگی کے طریقے کے مجاز یوزر ہیں۔

3.6. آپ کو ہمیں نیک نیتی سے تمام ادائیگیاں کرنی چاہئیں اور کسی بھی کی گئی ادائیگی کو واپس لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے یا کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہیئے جس سے کسی تیسرے فریق کے ذریعے اس طرح کی ادائیگی کو واپس لیا جائے۔

3.7. شرط لگاتے وقت آپ ان شرائط کے مطابق سروس میں ڈپازٹ کی گئی اپنی کچھ یا تمام رقم کھوسکتے ہیں اور آپ اس نقصان کیلئے مکمل طور پر ذمہ دارہوںگے۔

3.8. شرط لگاتے وقت آپ کو اس ملک کے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی میں حاصل ہونے والی کسی بھی معلومات کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے جہاں آپ شرط لگاتے وقت موجود تھے۔

3.9. آپ کسی دوسری پارٹی کی طرف سے یا کسی تجارتی مقاصد کیلئے کام نہیں کررہے ہیں، بلکہ صرف اپنے طور پر ایک نجی فرد کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

3.10. آپ کو نیک نیتی سے یا اس طریقے سے جو سروس کی سالمیت یا ہماری ساکھ کو خراب کرتا ہے، سروس کے اندر کسی مارکیٹ یا اس کے کسی جزو کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ 

3.11. آپ کوعام طور پر سروس کا استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ تمام بیٹس کیلئے ہمارے ساتھ  نیک نیتی سے پیش آنا چاہئیے۔

3.12. آپ، یا، اگر قابل اطلاق ہو تو، آپ کے ملازمین، آجر، ایجنٹ، یا خاندان کے اراکین، ہمارے ایفلیئیٹ پروگرام میں بطورایفلیئیٹ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

  1. محدود استعمال

4.1. آپ کوسروس کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے:

4.1.1. اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے (یا اس علاقے کے قوانین میں مقرر شدہ بالغ ہونے کی عمرسے کم ہیں جو آپ پر لاگو ہوتاہے) یا اگرآپ آپ قانونی طور پر ہمارے ساتھ قانونی معاہدہ کرنے کے قابل نہیں ہیں یا آپ 18 سال سے کم عمر کے کسی شخص کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں یا اس کی طرف سے کام کر رہے ہیں (یا اس علاقے کے قوانین میں مقرر شدہ بالغ ہونے کی عمرسے کم ہیں جو آپ پر لاگو ہوتا ہے)؛

4.1.2. اگر آپ کسی ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں اس کے باشندوں یا اس ملک کے اندر کسی بھی شخص کیلئے آن لائن گیمبلنگ تک رسائی ممنوع ہے۔

4.1.3.اگر آپ مندرجہ ذیل ممالک میں سے کسی ایک کے رہائشی ہیں، یا مندرجہ ذیل ممالک میں سے کسی ایک سے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں:

  • آسٹریا
  • آسٹریلیا
  • اروبا
  • بونائیر
  • کیوراساؤ
  • فرانس
  • نیدرلینڈز
  • سابا
  • سینٹ ایوستائیس
  • سینٹ مارٹن
  • سنگاپور
  • سپین
  • مملکت متحدہ برطانیہ
  • ریاسہائے متحدہ امریکہ
  • اور کوئی دوسرے دائرہ اختیار جو کیوراساؤ کی مرکزی حکومت آن لائن گیمبلنگ کوغیرقانونی سمجھتی ہے۔ اس میں تمام نامزد اقوام کےعلاقے اور املاکات شامل ہیں

4.1.4. کسی بھی ذریعے سے دوسرے کسٹمرز کےعرفی نام، ای میل ایڈریسز اور/ یا دیگر معلومات جمع کرنے کیلئے (مثال کے طور پر اسپام بھیج کر، دیگر قسم کے غیرضروری ای میلز بھیج کریا سروس کی نان مجاز فریمینگ یا اس سے لنک کرکے)؛

4.1.5. دوسرے کسٹمرز کی سرگرمیوں یا عام طور پر سروس کے آپریشن میں خلل ڈالنا یا ان پر ناجائز طور پر اثر انداز ہونے یا انہیں متاثر کرنا؛

4.1.6. غیر مطلوبہ تجارتی اشتہارات، ایفلیئیٹ لنکس اور دیگر اشکال کی درخواستوں کو فروغ دینا جو بغیر کسی اطلاع کے سروس سے ہٹائے جاسکتے ہیں؛

4.1.7. کسی بھی ایسے طریقے سے، جو ہماری معقول رائے میں، (i) سروس یا سروس کا استعمال کرنے والے کسی دوسرے کسٹمرکو دھوکہ دینے کی کوشش کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے؛ یا (ii) سروس کا استعمال کرنے والے کسی دوسرے کسٹمر کیساتھ ساز باز کر کے بے ایمانی سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے؛

4.1.8. ہمارے اوڈزکو ختم کرنا یا ہمارے کسی بھی دانشورانہ املاک کے حقوق میں سے کسی کی خلاف ورزی کرنا؛ یا

4.1.9. کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کیلئے۔

4.2. آپ اپنا اکاؤنٹ کسی تیسرے فریق کو فروخت یا ٹرانسفر نہیں کرسکتے، نہ ہی آپ کسی تیسرے فریق سے پلیئر اکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

4.3. آپ کسی بھی صورت میں، پلیئرز کے اکاؤنٹس کے درمیان فنڈز ٹرانسفر نہیں کر سکتے۔

4.4. اگر آپ سروس کو غیر مجاز مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کو تحریری نوٹس پر فوری آپ کا اکاؤنٹ ختم کرسکتے ہیں۔ بعض حالات میں ایسا کرنے پر ہم آپ کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرسکتے ہیں۔

4.5. کمپنی کے ملازمین، اس کے لائسنس ہولڈر، ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیل ڈیلر، ذیلی کمپنیوں، ایڈورٹائزنگ، پروموشنل یا دیگرایجنسیوں، میڈیا پارٹنرز، کنٹریکٹرز، ریٹیلرزاوران میں سے ہرایک کے قریبی خاندان کے اراکین کو کمپنی ڈائریکٹر یا سی ای او کی پیشگی اجازت کے بغیر حقیقی پیسے کیلئے سروس استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر ایسی کسی سرگرمی کا پتہ چلتا ہے، تو اکاؤنٹ(س) کو فوری طور پر ختم کردیا جائیگا اور تمام بونس/ جیت ضبط کر لی جائیگی۔


  1. رجسٹریشن

آپ اس بات سے متفق ہیں کہ سروس کا استعمال کرتے ہوئے ہر وقت:

5.1. ہم اپنی صوابدید پر کسی بھی درخواست دہندہ کی رجسٹریشن درخواست قبول کرنے سے انکار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ہم اس کیلئے کوئی مخصوص وجہ بتانے کے پابند نہیں ہیں۔

5.2. سروس استعمال کرنے سے پہلے، آپ کو خود سے رجسٹریشن فارم مکمل کرنا ہوگا اوران شرائط کو پڑھ کر قبول کرنا ہوگا۔ سروس پربیٹنگ شروع کرنے یا اپنی جیت کو وڈرا کرنے کیلئے، ہم آپ سے تصدیق شدہ کسٹمر بننے کا مطالبہ کرسکتے ہیں جس میں کچھ جانچ پڑتال شامل ہے۔ آپ کو شناخت کا معتبر ثبوت اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے، جو ضروری سمجھا جائے۔ اس میں لازماََ ایک تصویری شناختی کارڈ (پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس یا قومی شناختی کارڈ کی کاپی) اور آپ کے نام اور پتہ کی وضاحت کرنے والا حالیہ یوٹیلیٹی بل (بجلی، گیس وغیرہ کا بل) بطور رہائش کا ثبوت شامل ہے، لیکن ان تک محدود نہیں ہے۔ ہم مطلوبہ معلومات موصول ہونے تک کسی بھی اکاؤنٹ پر شرط لگانے کو روکنے یا اکاؤنٹ کے اختیارات کو محدود کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ طریقہ کار قابل اطلاق گیمینگ ریگولیشن اور اینٹی منی لانڈرنگ کے قانونی تقاضوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، آپ کو ہماری ویب سائٹ کے ادائیگی سیکشن میں بیان کردہ ادائیگی کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سروس اکاؤنٹ میں فنڈ ڈالنے کی ضرورت ہوگی۔ 

5.3. آپ کو درست رابطے کی معلومات فراہم کرنا ہوگیں، جس میں ایک درست ای میل ایڈریس (“رجسٹرڈ ای میل ایڈریس”) بھی شامل ہے، اور مستقبل میں ایسی معلومات کو درست رکھنے کیلئے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اپنے اکاؤنٹ کی رابطہ کی معلومات کو درست رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں آپ کو اپنے اکاؤنٹ سے متعلق اہم اطلاعات اور نوٹیفکیشنز، جن میں ہم ان شرائط میں کی جانے والی تبدیلیاں بھی شامل ہیں، موصول نہ ہونے کا امکان ہے۔ ہم اپنے کسٹمرز سے کی شناخت اور ان کے ساتھ رابطے کیلئے ان کے رجسٹر ای میل کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ کسٹمر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک فعال اور منفرد ای میل اکاؤنٹ کو برقرار رکھیں، ہمیں درست ای میل ایڈریس فراہم کریں اوراپنے ای میل ایڈریس میں کسی بھی تبدیلی سے آگاہ کریں۔ ہر کسٹمر اپنے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس کی حفاظت کو برقرار رکھنے کیلئے مکمل طور پر ذمہ دار ہے تاکہ کسی تیسرے فریق کے ذتوسط سے اس کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔  رجسٹرڈ ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے ہونے والے کمیونیکیشن کے نتیجہ میں کمپنی کسی بھی نقصان یا خسارے کیلئے ذمہ دارنہیں ہوگی۔ اگر کسی کسٹمر کا ای میل ایڈریس کمپنی کے ذریعے قابل رسائی نہیں ہے تو اس کا اکاؤنٹ اس وقت تک معطل کر دیا جائیگا جب تک کہ ہمیں درست ای میل ایڈریس فراہم نہ کیا جائے۔ اگرآپ دانستہ طور پرغلط یا غیردرست ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں تو ہم آپ کواس سلسلے میں تحریری نوٹس دینے پر فوراََ آپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیں گے۔ ہم آپ کے خلاف قانونی کاروائی بھی کر سکتے ہیں اور/ یا متعلقہ حکام سے رابطہ کرسکتے ہیں جو آپ کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔

5.4. آپ کو سروس کیساتھ صرف ایک اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کی اجازت ہے۔ یہ پتہ چلنے پر کہ آپ نے ہمارے ساتھ متعدد اکاؤنٹس رجسٹر کیے ہیں، اکاؤنٹس کو فوری طور پر بند کر دیا جائیگا۔ اس میں نمائندوں، رشتہ داروں، ساتھیوں، ایفلیئیٹس، متعلقہ فریقوں، منسلک افراد اور/ یا آپ کی طرف سے کام کرنے والے تیسرے فریقوں کا استعمال بھی شامل ہے۔

5.5. آپ کی مالی حیثیت کو یقینی بنانے اور آپ کی شناخت کی تصدیق کیلئے، ہم آپ سے اضافی ذاتی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں، جیسے آپ کا نام اور کنیت، یا کسی ایسے تیسرے فریق کے معلومات فراہم کرنے والے کو استعمال کرسکتے ہیں جسے ہم ضروری سمجھتے ہیں۔ ان کی سروس حاصل کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر تیسرے فریق کے ذریعے سے کوئی اضافی معلومات حاصل کی جائیں تو، ہم آپ کو حاصل کردہ ڈیٹا کے بارے میں مطلع کریں گے۔

5.6. آپ کو سروس کیلئے اپنا پاس ورڈ خفیہ رکھنا چاہئیے۔ شرط یہ ہے کہ درخواست کردہ اکاؤنٹ کی معلومات درست طریقے سے فراہم کی گئی ہوں، ہم یہ فرض کرنے کے مجاز ہیں کہ آپ ہی نے شرطیں، ڈپازٹس اور وڈرالز کیے ہیں۔ ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اپنا پاس ورڈ باقاعدگی سے تبدیل کریں اور اسے کسی تیسرے فریق کو ظاہر نہ کریں۔ اپنے پاس ورڈ کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے اوراس میں ناکامی کی صورت میں آپ خود ہی نقصان کے ذمہ دار ہوںگے۔ آپ ہر سیشن کے اختتام پر سروس سے لاگ آؤٹ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کے کسی بھی اکاؤنٹ کی معلومات کا کسی تیسرے فریق کے ذریعے غلط استعمال کیا جا رہا ہے، یا آپ کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے، یا آپ کا پاس ورڈ کسی تیسرے فریق کے ذریعے دریافت کرلیا گیا ہے، تو آپ کو ہمیں فوری طورپر مطلع کرنا چاہیئے۔ اگر آپ کا رجسٹرڈ ای میل ایڈریس ہیک ہوگیا ہے تو آپ کو ہمیں مطلع کرنا چاہیئے، تاہم، ہم آپ سے مزید معلومات/ دستاویزات فراہم کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں تاکہ ہم آپ کی شناخت کی تصدیق کرسکیں۔ ایسے واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ہم آپ کا اکاؤنٹ فوری معطل کردیں گے۔ اس دوران آپ اپنے اکاؤنٹ پر ہونے والی تمام سرگرمیوں کے ذمہ دار ہیں بشمول فریق ثالث کی رسائی، قطع نظراس سے کہ ان کی رسائی آپ کے ذریعہ مجازتھی یا نہیں۔

5.7. آپ سروس پر کسی بھی قسم کا کانٹنٹ یا دیگر معلومات کسی دوسرے کسٹمر یا کسی دوسرے فریق کو اسکرین کیپچر (یا کسی اور مماثل طریقے) کے ذریعے نہیں بھیج سکتے، نہ ہی اس قسم کی کسی بھی معلومات یا کانٹنٹ کو فریم میں یا کسی اور طریقے سے ظاہر کرسکتے ہیں جو اس طریقے سے مختلف ہو جب کسٹمر یا تیسرا فریق براؤزر میں سروس کیلئے URL ٹائپ کرتا ہے۔

5.8. رجسٹریشن کرتے وقت، آپ کو ویب سائٹ پر موجود تمام کرنسیوں کو استعمال کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ یہ کرنسیاں آپ کی ڈپازٹس، وڈرالز اور سروس میں شرط لگانے کیلئے استعمال ہوںگی جیسا کہ ان شرائط میں بیان کیا گیاہے۔ کچھ ادائیگی کے طریقے تمام کرنسیوں میں کام نہیں کرتے ہیں۔ ایسے معاملات میں، ایک پروسیسنگ کرنسی ظاہر کی جائیگی، اس کیساتھ ہی پیج پر ایک کنورژن کیلکولیٹر بھی دستیاب ہوگا۔

5.9. ہم آپ کیلئے اکاؤنٹ کھولنے کے پابند نہیں ہیں اور ہماری ویب سائٹ کا سائن اپ پیج محض ایک دعوت ہے کہ ہم آپ کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ مکمل طور پر ہمارے اپنے اختیار میں ہے کہ آیا آپ کیلئے اکاؤنٹ کھولنا ہے یا نہیں، اور اگر ہم آپ کیلئے اکاؤنٹ کھولنے سے انکار کردیں، تو ہم آپ کوانکار کی وجہ بتانے کے پابند نہیں ہیں۔

5.10. آپ کی درخواست موصول ہونے پر، ہم آپ سے مزید معلومات اور/ یا دستاویزات کی دررخواست کرنے کیلئے رابطے میں رہ سکتے ہیں تاکہ ہم اپنی ریگولیٹری اور قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرسکیں۔

  1. آپ کا اکاؤنٹ

6.1. اکاؤنٹس میں کئی کرنسیوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے، اوراس صورت میں تمام اکاؤنٹ کے بیلنس اور ٹرانزیکشنز اس کرنسی میں ظاہر ہوںگی جس میں ٹرانزیکشن کی گئی ہے۔

6.2. ہم سروس کے استعمال کیلئے کریڈٹ نہیں دیتے ہیں۔

6.3. اگر آپ ان شرائط کی پابندی نہیں کر رہے ہیں، یا ہم معقولی طور پر سمجھتے ہیں کہ آپ ان شرائط کی پابندی نہیں کر رہے ہیں، یا سروس کی سالمیت یا شفافیت کو یقینی بنانے ہے، یا اگر ہمارے پاس ایسا کرنے کیلئے دیگر معقول وجوہات ہیں، تو ہم آپ کے اکاؤنٹ کو بند یا معطل کرسکتے ہیں۔ ہمیشہ آپ کو پہلے نوٹس دینا ممکن نہیں ہو سکتا۔ اگر ہم آپ کی جانب سے ان شرائط کی تعمیل نہ کرنے کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ بند یا معطل کرتے ہیں، تو ہم آپ کی کسی بھی شرط کو منسوخ اور/ یا کالعدم کرسکتے ہیں اورآپ کے اکاؤنٹ میں موجود کسی بھی رقم (بشمول ڈپازٹ) کو ضبط کرسکتے ہیں۔

6.4. ہم بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کسی بھی اکاؤنٹ کو بند یا معطل کرنے اور تمام فنڈز واپس کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ تاہم پہلے سے طے شدہ معاہداتی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائیگا۔

6.5. ہم کسی بھی وقت کسی بھی شرط کو کسی بھی وجہ سے مسترد کرنے، اسے محدود کرنے، منسوخ کرنے یا اس کی حد مقرر کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ جس میں کوئی بھی شرط جو ہماری بیٹنگ کی حدود اور/ یا ہمارے سسٹم کے ضوابط کو توڑنے کیلئے دھوکہ دہی کے طریقے سے لگائی گئی ہو۔

6.6. اگر آپ کے اکاؤنٹ میں غلطی سے کوئی رقم جمع ہو جاتی ہے تو یہ ہماری ملکیت رہتی ہے اور جب ہمیں اس قسم کی کسی بھی غلطی کا علم ہوگا تو، ہم آپ کو مطلع کریں گے اور رقم آپ کے اکاؤنٹ سے واپس لے لی جائیگی۔

6.7. اگر، کسی بھی وجہ سے، آپ کا اکاؤنٹ اوور ڈرا (منفی) ہوجاتا ہے، تو اوور ڈرا رقم کیلئے آپ ہمارے مقروض ہوں گے۔

6.8. جیسے ہی آپ کو اپنے اکاؤنٹ کے حوالے سے کسی بھی غلطی کا علم ہو تو آپ کو ہمیں فوری مطلع کرنا چاہیئے۔

6.9. براہ کرم یاد رکھیں کہ بیٹنگ محض تفریح اورلطف اندوزی کیلئے ہے اورآپ کو جیسے ہی مزہ آنا بند ہو جائے اس وقت اسے روک دینا چاہیئے ۔ بالکل کسی ایسی چیز پر شرط نہ لگائیں جو آپ کھونے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنی گیمبلنگ پر کنٹرول کھوچکے ہیں، تو ہم خود کو خارج کرنے کا آپشن پیش کرتے ہیں۔ بس اپنے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے کسٹمرسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو صرف یہ پیغام بھیجیں کہ آپ خود کو خارج کرنا چاہتے ہیں اور یہ درخواست موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر نافذ العمل ہوگی۔ اس صورت میں آپ کا اکاؤنٹ آپ کے مزید نوٹس تک غیرفعال ہو جائیگا، اور آپ اس میں لاگ ان نہیں کرسکیں گے۔

6.10. آپ اپنا اکاؤنٹ کسی اور شخص کو ٹرانسفر، فروخت یا گروی نہیں رکھنے کے مجاز نہیں ہیں۔ اس پابندی میں کسی بھی قسم کے قیمتی اثاثوں کی منتقلی شامل ہے، جس میں اکاؤنٹس کی ملکیت ، جیت، ڈپازٹس، بیٹس، ان اثاثوں سے وابستہ حقوق اور/یا دعوے، قانونی تجارتی یا دوسری صورت میں تمام چیزیں شامل ہیں. مذکورہ ٹرانسفرز پر پابندی کس بھی طرح کی شکل یا صورت میں کسی بھی دوسرے فریق ثالث، کمپنی، حقیقی یا قانونی فرد، فاؤنڈیشن اور/ یا ایسوسی ایشن کیساتھ تعاون سے قرض، گروی رکھنے، تفویض کرنے، معاہدہ کرنے تجارت، بروکرنگ، ہائپوتھیکیشن اور/ یا تحائف دینا شامل ہے، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔

6.11. اگر آپ ہمارے ساتھ اپنا اکاؤنٹ بند کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم اپنے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس سے ہمارے کسٹمر سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو ویب سائٹ پر موجود لنکس کے ذریعے ای میل بھیجیں۔

  1. غیرفعال اکاؤنٹ

7.1. ہم آپ سے ہر کیلنڈر مہینے (غیرفعال اکاؤنٹ فیس) €5 (یا کرنسی کے مساوی) فیس لیں گے اگر:

آپ نے اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں کیا ہے یا اپنے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نہیں کیا ہے، یا سروس کا استعمال نہیں کیا ہے، یا سروس کے کسی بھی سیکشن میں لگاتار بارہ ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک کوئی بیٹ نہیں لگائی ہے (اکاؤنٹ سرگرمی)؛

اورآپ کا اکاؤنٹ کریڈٹ میں ہے۔

7.2. آپ کو مطلع کیا جائیگا کہ ہم گیارہویں مہینے سے غیر فعال رہنے پر فیس وصول کرنا شروع کردیں گے تاہم، آپ کے پاس ہمیشہ لاگ ان ہونے اور اپنے فنڈز وڈرا کرنے کا اختیار ہوگا۔

7.3. غیر فعال اکاؤنٹ فیس ہر ماہ آپ کے اکاؤنٹ سے اس وقت تک کاٹ لی جائے گی جب تک آپ کا اکاؤنٹ کریڈٹ میں رہتا ہے اور صرف اسی مدت کیلئے جب ابتدائی بارہ مہینوں کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد کوئی اکاؤنٹ سرگرمی باقی نہ رہے۔ اگرغیرفعال اکاؤنٹ فیس آپ کے اکاؤنٹ سے وصول کی جاتی ہے اورآپ کے اکاؤنٹ کا بیلنس €5 (یا مساوی کرنسی) سے کم ہے، توغیرفعال اکاؤنٹ فیس آپ کے اکاؤنٹ میں موجود باقی فنڈز پر مشتمل ہوگی۔

  1. فنڈز ڈپازٹ کرنا

8.1. تمام ڈپازٹس کسی ایسے اکاؤنٹ یا ادائیگی کے سسٹم یا کریڈٹ کارڈ سے کیے جانے چاہئیں جو آپ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہیں، اور کسی بھی دوسری کرنسی میں کیے گئے کسی بھی ڈپازٹ کو oanda.com سے حاصل کردہ روزانہ کی شرح تبادلہ کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا جائیگا، یا ہمارے اپنے بینک یا ہمارے پیمنٹ پروسیسر کی موجودہ زرتبادلہ کے مطابق تبدیل کیا جائے گا، جس کے بعد آپ کے اکاؤنٹ میں اس کے مطابق ڈپازٹ کیا جائیگا۔ نوٹ کریں کہ ادائیگی کے کچھ سسٹمز اضافی کرنسی ایکسچینج فیس کا اطلاق کرسکتے ہیں جو آپ کے ڈپازٹ کی رقم سے کاٹی جائیگی۔

8.2. کسٹمر کے ڈپازٹ اور وڈرالز پر فیس اور چارجز لاگو ہوسکتے ہیں، جو ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں ہم آپ کے <yourwebsite.com> اکاؤنٹ میں ڈپازٹس کرنے کیلئے ٹرانزیکشن فیس خود ادا کرتے ہیں۔ تاہم، آپ اپنے بینک چارجز کے خود ذمہ دار ہیں جو آپ کو ہمارے پاس فنڈز ڈپازٹ کروانے کی وجہ سے برداشت پڑ سکتے ہیں۔

8.3. کمپنی ایک مالیاتی ادارہ نہیں ہے اورکریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ڈپازٹ پر کارروائی کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی الیکٹرانک پیمنٹ پروسیسرز کا استعمال کرتی ہے۔ ان پر براہ راست ہمارے ذریعہ پروسیس نہیں کیا جاتا۔ اگر آپ کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے فنڈز ڈپازٹ کراتے ہیں، تو آپ کے اکاؤنٹ میں صرف اسی صورت میں کریڈٹ کیا جائیگا جب ہمیں پیمنٹ جاری کرنے والے ادارے سے منظوری اور اجازت کا کوڈ موصول ہوتا ہے۔ اگر آپ کا کارڈ جاری کنندہ ایسی کوئی اجازت نہیں دیتا تو، آپ کے اکاؤنٹ میں ان فنڈز کو کریڈٹ نہیں کیا جائیگا۔

8.4. آپ ہماری سروس کے استعمال کے سلسلے میں ہمیں یا ادائیگی فراہم کنندگان کو واجب الادا کسی بھی یا تمام ادائیگیوں اور چارجز کی مکمل ادائیگی کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔ آپ مزید اتفاق کرتے ہیں کہ آپ کوئی بھی چارج بیک نہیں کریںگے یا اپنے کسی بھی ڈپازٹ کو مسترد یا منسوخ نہیں کرینگے، اور ایسی کسی بھی صورت میں آپ اس طرح کے غیر ادا شدہ ڈپازٹس کیلئے ہمیں رقم واپس کریں گے اور تلافی کرینگے، جس میں آپ کے ڈپازٹ کو جمع کرنے کے عمل میں ہمیں ہونے والے کوئی بھی اخراجات شامل ہیں، اور آپ اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ ان چارجڈ بیک فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے شرطوں سے ہونے والی تمام جیتوں کو ضبط کرلیا جائیگا۔ آپ تسلیم کرتے ہیں اور اتفاق کرتے ہیں کہ آپ کا پلیئراکاؤنٹ بینک اکاؤنٹ نہیں ہے اور لہٰذا کسی ڈپازٹ یا بینکنگ انشورنس سسٹم یا کسی دوسرے دائرہ اختیار کے اسی طرح کے انشورنس سسٹم کے ذریعے ضمانت، انشورنس یا بصورت دیگر محفوظ نہیں ہے، بشمول آپ کے مقامی دائرہ اختیار تک محدود نہیں ہے۔ مزید برآں، پلیئر اکاؤنٹ اس میں موجود کسی بھی فنڈز پر سود نہیں رکھتا کرتا ہے۔

8.5. اگر آپ ڈپازٹ کے دوران بونس کوڈ درج کرکے ہماری کسی بھی پروموشنل یا بونس آفر کو قبول کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ بونس کی شرائط اور ہر مخصوص بونس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔

8.6. مجرمانہ اور/ یا غیر قانونی اور/ یا غیر مجاز سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے فنڈز ہمارے پاس ڈپازٹ نہیں کیے جانے چاہئیں۔

8.7. اگر آپ اپنا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے ڈپازٹ کرتے ہیں، تو یہ تجویز کی جاتی ہے کہ آپ ٹرانزیکشن ریکارڈز کی ایک کاپی اور ان شرائط کی ایک کاپی اپنے پاس رکھیں۔

8.8. انٹرنیٹ گیمبلنگ اس دائرہ اختیار میں غیرقانونی ہوسکتی ہے جہاں آپ رہتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو، آپ اس سائٹ پر ڈپازٹ کرنے کیلئے اپنے پیمنٹ کارڈ استعمال کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے ڈومیسائل والے ملک میں آن لائن گیمبلنگ سے متعلق قوانین کو جانیں۔

  1. فنڈز کی واپسی

9.1. آپ اپنے پلیئراکاؤنٹ میں رکھے ہوئے کسی بھی غیر استعمال شدہ اور کلیئر فنڈز کو ہماری وڈرال کی شرائط کے مطابق وڈرا کی درخواست سبمٹ کروا کے واپس لے سکتے ہیں۔ فی ٹرانزیکشن کم ازکم وڈرا کی رقم €10 ہے (یا دوسری کرنسی میں اس کے مساوی) ہے سوائے اکاؤنٹ بند کرنے کے جس صورت میں آپ پورا بیلنس واپس لے سکتے ہیں۔

9.2. اگر آپ کم از کم 1 بار ڈپازٹ کو رول اوور (شرط) لگاتے ہیں تو کوئی وڈرال کمیشن نہیں لی جاتی۔ بصورت دیگر، منی لانڈرنگ روک تھام کیلئے ہم کم از کم 4 یورو (یا آپ کے اکاؤنٹ کرنسی میں اس کے مساوی رقم) کیساتھ %8 فیس کاٹنے کے مجاز ہیں۔

9.3. آپ کے اکاؤنٹ سے کسی بھی وڈرالز کی اجازت دینے سے پہلے ہم شناخت کی تصدیق کیلئے فوٹو ID، ایڈریس کی تصدیق یا اضافی تصدیقی طریقہ کار (آپ کی سیلفی کا مطالبہ، تصدیقی کال کا انتظام وغیرہ) کی درخواست کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم اپنے ساتھ آپ کے تعلقات کی مدت کے دوران کسی بھی وقت شناخت کی تصدیق کرنے کے اپنے حقوق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

9.4. تمام وڈرالز اصل ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ، بینک اکاؤنٹ، پیمنٹ کے طریقہ کار پر کی جانی چاہیئے جو آپ کے اکاؤنٹ میں پیمنٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم، اور ہمیشہ اپنی صوبدید پر، آپ کو پیمنٹ کے ایسے طریقے پر وڈرا کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں جہاں سے آپ کا اصل ڈپازٹ نہیں کیا گیا تھا۔ یہ ہمیشہ اضافی سیکیورٹی چیک کے تابع ہوگا۔

9.5. اگرآپ فنڈ وڈرا کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کا اکاؤنٹ یا تو ناقابل رسائی، غیر فعال، لاک یا بند ہے، تو براہ کرم ہمارے کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔

9.6. اگرآپ کا بیلنس آپ کے ڈپازٹس کی کل رقم سے کم از کم 10 گنا بڑا ہے ایسی صورت میں، آپ ہر ماہ وڈرا کیلئے €5,000 (یا کرنسی کے مساوی) تک محدود رہیں گے۔ دوسرے معاملات میں ہر ماہ زیادہ سے زیادہ وڈرال کی رقم €10,000 ہے۔

9.7. براہ کرم نوٹ کریں کہ اگرآپ شق 3.3 اور4 میں بیان کردہ محدود استعمال کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہم وڈرالز یا ریفنڈ کی کامیاب کارروائی کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔

  1. ادائیگی کی ٹرانزیکشنز اور پروسیسرز

10.1. آپ ہم پر واجب الادا تمام رقوم ادا کرنے کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔ آپ کو ہمیں تمام ادائیگیاں نیک نیتی سے کرنی چاہئیں اور کی گئی ادائیگی کو واپس لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے یا کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہیئے جس کی وجہ سے کسی تیسرے فریق کی طرف سے اس طرح کی ادائیگی واپیس لی جائے تاکہ قانونی طور پر ہونے والی ذمہ داری سے بچا جا سکے۔ آپ ہمیں کسی بھی چارج بیک، انکار یا ادائیگی کے ریورس کرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی نقصان کی تلافی کریںگے۔ ہم €50 کی ایڈمنسٹریشن فیس، یا فی چارج بیک، انکار یا آپ کی ادائیگی کو ریورس کرنے کے مساوی کرنسی عائد کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

10.2. ہم آپ کی طرف سے کی گئی ادائیگیوں پرکارروائی کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی الیکٹرانک پیمنٹ پروسیسرز اور یا مرچنٹ بینکوں کو استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور آپ ان کی شرائط و ضوابط کے پابند ہونے پر اتفاق کرتے ہیں بشرطیکہ وہ آپ کو آگاہ کریں اور وہ شرائط ان شرائط سے متصادم نہ ہوں۔

10.3. ہماری سائٹ پر کی گئیں تمام ٹرانزیکشنز کو منی لانڈرنگ یا دہشت گردی کی مالی اعانت کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے کی چیک کیا جاسکتا ہے۔ مشکوک ٹرانزیکشنز کے بارے میں متعلقہ اتھارٹی کو رپورٹ کیا جائیگا۔

  1. غلطیاں

11.1. ہمارے سسٹم یا پروسیس میں کسی غلطی یا خرابی کی صورت میں، تمام شرطیں کالعدم قرار دی جائیں گی۔ آپ اس بات کے پابند ہیں کہ جیسے ہی آپ کو سروس میں کسی غلطی کا علم ہو، ہمیں فوراً مطلع کریں۔ سروس کے سلسلے میں کمیونیکیشن یا سسٹم کی خرابیاں یا بگ یا وائرس کی صورت میں اور/ یا سروس میں خرابی یا غلطی کے نتیجے میں آپ کو کی گئی ادائیگیوں کی صورت میں، ہم ایسی غلطیوں سے پیدا ہونے والے یا اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ اخراجات، نقصانات یا دعوؤں کیلئے آپ یا کسی تیسرے فریق کے ذمہ دارنہیں ہوںگے۔ اور ہم تمام گیمز / شرطوں کو کالعدم قرار دینے اور ایسی غلطیوں کو درست کرنے کیلئے کوئی اور ایکشن لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

11.2. ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ ہم بک میکرز لائنز کو پوسٹ کرنے میں غلطیاں نہ کریں۔ تاہم، اگر انسانی غلطی یا سسٹم کے مسائل کے نتیجے میں ایک شرط کو ان اوڈز پر قبول کیا جاتا ہے یعنی: جو اس وقت عام مارکیٹ کے دستیاب اوڈز سے واضح طور پر مختلف ہوں جب شرط لگائی گئی تھی؛ یا واقعہ کے ہونے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے واضح طور پر غلط ہے جب شرط لگائی گئی تھی تو ہم اس شرط کو منسوخ کرنے یا کالعدم قرار دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، یا کسی ایسی شرط کو منسوخ کرنے یا کالعدم قرار دینے کا جو کسی ایونٹ کے شروع ہونے کے بعد لگائی گئی ہے۔

11.3. ہم آپ سے کسی بھی زیادہ کی گئی ادائیگی کو واپس لینے اور کسی بھی غلطی کو درست کرنے کیلئے آپ کے اکاؤنٹ کو ایڈجسٹ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ اس طرح کی غلطی کی ایک مثال یہ ہوسکتی ہے کہ جہاں کوئی قیمت غلط ہے یا جہاں ہم کسی ایونٹ کا نتیجہ غلط طورپر درج کرتے ہیں۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ناکافی فنڈز ہیں، تو ہم آپ سے مطالبہ کرسکتے ہیں کہ آپ ہمیں کسی بھی غلط شرط یا شرط سے متعلقہ باقی ماندہ رقم ادا کریں۔ اس کے علاوہ، ہم کسی بھی زیرالتواء کھیل کو منسوخ کرنے، کم کرنے یا حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، چاہے وہ غلطی سے حاصل ہونے والے فنڈز کیساتھ رکھی گئی ہوں یا نہیں۔

  1. کھیلنے کے قواعد، ریفنڈز اور منسوخی

12.1. ایونٹ کے فاتح کا تعین ایونٹ کی سیٹلمنٹ کی تاریخ پر کیا جائیگا، اور ہم شرط لگانے کے مقاصد کیلئے احتجاج یا پلٹائے گئے فیصلوں تسلیم نہیں کرینگے۔

12.2. پوسٹ کردہ تمام نتائج 72 گھنٹوں کے بعد حتمی قرار پائیں گے اوراس مدت کے بعد کسی بھی سوال کا کوئی جواب نہیں دیا جائیگا۔ نتائج پوسٹ ہونے کے 72 گھنٹوں کے اندر، ہم صرف انسانی غلطی، سسٹم کی خرابی یا حوالہ دینے والے نتائج کے ذریعہ کی گئی غلطیوں کی وجہ سے نتائج کو دوبارہ ترتیب دیں گے/ تصیح کریںگے۔

12.3. اگر کسی میچ کے گورننگ باڈی کی طرف سے ادائیگی کے دورانیے کے اندر کسی بھی وجہ سے میچ کا نتیجہ تبدیل کردیا جاتا ہے تو تمام رقم واپس کردی جائیگی۔

12.4. اگر کسی گیم میں ڈرا ہوتا ہے جہاں ڈرا کا آپشن پیش کیا جاتا ہے تو ٹیم کی جیت یا ہار پر تمام داؤ ختم ہو جائیں گے۔ اگر ڈرا کا آپشن پیش نہیں کیا جاتا ہے تو میچ  پر ڈرا کے نتیجے میں سب کو رقم واپس کردی جاتی ہے۔ اور اگر ڈرا کا آپشن فراہم نہیں کیا گیا ہے، پھراضافی وقت، اگر کھیلا جائے، تو شمارہوگا۔

12.5. اگر ہمارے ذریعے کسی نتیجے کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، مثلاً اگر ایونٹ کو نشر کرنے والی فیڈ منقطع ہو جائے (اور دوسرے ذریعہ سے اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی) تو ہمارے انتخاب پر، اس ایونٹ پر لگائی گئی شرطوں کو کالعدم قرار دیا جائیگا اور شرطیں ریفنڈ کردی جائیں گی۔

12.6. تمام ایونٹس پر کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ شرط کی رقوم ہمارے ذریعہ تعین کی جائیں گی اور بغیر کسی پیشگی تحریری نوٹس کے تبدیلی کے تابع ہوںگی۔ ہم انفرادی اکاؤنٹس پر بھی حدود کو ایڈجسٹ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

12.7. کسٹمرز اپنے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشنز کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔ ایک بار جب کوئی ٹرانزیکشن مکمل ہوجائے تو، اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ ہم کسٹمر کی طرف سے کی گئی لاپتہ یا ڈپلیکیٹ شرطوں کی ذمہ داری نہیں لیتے ہیں اور کسی کھیل کے مفقود یا ڈپلیکیٹ ہونے کی وجہ سے اختلاف کی درخواستوں پر غور نہیں کریں گے۔ کسٹمرز ہر سیشن کے بعد سائٹ کے میرا اکاؤنٹ سیکشن میں اپنی ٹرانزیکشنز کا جائزہ لے سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام درخواست کردہ شرطوں کو قبول کر لیا گیا ہے۔

12.8. ایک میچ اپ میں اس وقت تک کاروائی ہوگی جب تک کہ دونوں ٹیمیں درست ہوں، اور اس سے قطع نظر کہ ہماری ویب سائٹ پر اسے کس لیگ ہیڈر میں رکھا گیا ہے۔

12.9. eSport میچوں کیلئے ویب سائٹ پر دکھائی جانے والے آغاز کی تاریخیں اور اوقات کار صرف ایک اشارہ ہیں اوراس کی درستگی کی ضمانت نہیں ہے۔ اگر ایک میچ معطل یا ملتوی کر دیا جاتا ہے، اور اصل مقررہ آغاز کے وقت سے 72 گھنٹوں کے اندر اندر دوبارہ شروع نہیں کیا جاتا، تومیچ پر کوئی کاروائی نہیں ہوگی اور شرطیں واپس کردی جائیں گی۔ استثنیٰ یہ ہے کہ کسی بھی شرط پر کہ کیا کوئی ٹیم/ پلیئر ٹورنامنٹ میں آگے بڑھتا ہے، یا ٹورنامنٹ جیتتا ہے، ملتوی شدہ میچ سے قطع نظر کارروائی ہوگی۔

12.10. اگر کوئی ایونٹ ہماری ذریعے غلط تاریخ کیساتھ پوسٹ کیا جاتا ہے، تو تمام شرطوں پر گورننگ باڈی کی طرف سے اعلان کرده تاریخ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہیں۔

12.11. اگر کوئی ٹیم اسٹینڈ انز کا استعمال کر رہی ہے، تو نتیجہ اب بھی درست ہے کیونکہ اسٹینڈ – انز کا استعمال کرنا ٹیم کا انتخاب تھا۔

12.12. کمپنی ویب سائٹ سے ایونٹس، مارکیٹس اور کسی بھی دیگرپروڈکٹس کو ہٹانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

12.13. ہمارے اسپورٹس بیٹنگ کے قوانین کی گہرائی سے وضاحت علیحدہ پیج پرموجود ہے:               اسپورٹس بیٹنگ کے اصول

  1. کمیونیکیشن اور نوٹس

13.1. ان شرائط کے تحت آپ کی طرف سے ہمیں دیئے جانے والے تمام کمیونیکیشن اور نوٹس ویب سائٹ پر کسٹمر سپورٹ فورم کا استعمال کرتے ہوئے بھیجے جائیں گے۔

13.2. ہماری طرف سے ان شرائط کے تحت آپ کو دیئے جانے والے تمام کمیونیکیشن اور نوٹسز، جب تک کہ ان شرائط میں واضح نہ ہوں، یا تو ویب سائٹ پر پوسٹ کیے جائیں گے اور/ یا اس رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر بھیجے جائیں گے جو ہم متعلقہ کسٹمر کیلئے ہمارے سسٹم پر موجود ہے۔ اس طرح کی کمیونیکیشن کا طریقہ کار ہمارے واحد اور خصوصی صوابدید پر ہوگا۔

13.3. آپ یا ہماری طرف سے ان شرائط کے تحت دیئے جانے والے تمام کمیونیکیشن اور نوٹس انگریزی زبان میں تحریری طور پر ہوںگے، اور آپ کے اکاؤنٹ میں درج کردہ رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر بھیجی اور وصول کی جائیں گی۔

13.4. وقتاً فوقتاً، ہم آپ کو https://www.jeetbuzz.com سے بیٹنگ، منفرد پروموشنل آفرز اور دیگر معلومات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے ای میل کے ذریعے آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ ویب سائٹ پر رجسٹر کرتے وقت ان شرائط سے اتفاق کرتے وقت آپ اس قسم کے ای میلز وصول کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔ آپ کسٹمر سپورٹ کو درخواست جمع کروا کر کسی بھی وقت ہم سے ایسی پروموشنل آفرز کو وصول نہ کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

  1. معاملات ہمارے قابو سے باہر

کسی بھی ایسے غیر متوقع واقعے (فورس میجور) کی وجہ سے سروس فراہم کرنے میں کسی بھی ناکامی یا تاخیر کیلئے ہمیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، جسے مناسب حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے باوجود مناسب طور پر ہمارے کنٹرول سے باہر سمجھا جاسکتا ہو جیسے: کوئی قدرتی آفت؛ تجارتی یا لیبر کا تنازعہ؛ بجلی کی بندش؛ کسی بھی حکومت یا اتھارٹی کی کارروائی، ناکامی یا کوتاہی؛ ٹیلی کمیونیکیشن سروس میں رکاوٹ یا ناکامی؛ یا کسی تیسرے فریق کی وجہ سے ہونے والی کوئی اور تاخیر یا ناکامی، اور ہم اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی نقصان یا خسارے کے ذمہ دار نہیں ہوںگے جو آپ کو برداشت کرنا پڑسکتا ہے۔ اس طرح کی صورت میں، ہم کسی بھی ذمہ داری کے بغیر سروس کو منسوخ یا معطل کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

  1. ذمہ داری

15.1. قابل اطلاق قانون کی اجازت کی حد تک، اگر ہم ان شرائط کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ہم آپ کو کسی بھی معقول متوقع نقصان یا خسارہ (براہ راست یا بالواسطہ) کی تلافی نہیں کریںگے جب تک کہ ہم قانون کے ذریعے ہم پرعائد کردہ کسی بھی فرائض کی خلاف ورزی نہ کریں (بشمول اگر ہم اپنی غفلت کی وجہ سے موت یا ذاتی انجری کا باعث بنیں) اس صورت میں ہم آپ کیلئے ذمہ دار نہیں ہوںگے اگر وہ ناکامی ان کے ذریعے منسوب کی جاتی ہے: (I) آپ کی اپنی غلطی؛ (II) کوئی تیسرا فریق جو ان شرائط کی کارکردگی سے غیر منسلک ہے (مثال کے طور پر کمیونیکیشن کے نیٹ ورک کی کارکردگی، بھیڑ اور کنکٹیویٹی یا آپ کے کمپیوٹر کے آلات کی کارکردگی کے مسائل)؛ یا (III) کوئی ایسا واقعہ جس کا نہ تو ہم اور نہ ہی ہمارے سپلائرز پیش گوئی کرسکتے تھے، بھلے ہم یا انہوں نے معقول احتیاط کی ہو۔ چونکہ یہ سروس صرف کسٹمرز کے استعمال کیلئے ہیں، ہم کسی بھی قسم کے کاروباری نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

15.2. اگر ہم ان شرائط کے تحت کسی واقعے کے ذمہ دار ٹھہرائے جاتے ہیں، تو ان شرائط کے تحت یا ان کے سلسلے میں آپ کے لیے ہماری کل مجموعی ذمہ داری اس سے زیادہ نہیں ہو گی: (A) آپ کے اکاؤنٹ کے ذریعے لگائی گئی شرطوں/داؤوں کی قیمت، جس کے نتیجے میں متعلقہ ذمہ داری پیدا ہوئی، یا (B) مجموعی طور پر €500 یورو، ان میں سے جو بھی کم ہو۔

15.3. ہم پرزور تجویز کرتے ہیں کہ آپ (I) استعمال کرنے سے پہلے اپنے اپنے کمپیوٹر آلات کیساتھ سروس کی مناسبت اور مطابقت کی تصدیق کریں؛ اور (II) خود کو نقصان دہ پروگراموں یا آلات سے بچانے کیلئے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں جن میں اینٹی وائرس سافٹ ویئرانسٹال کرنا بھی شامل ہے۔

  1. کم عمر افراد کا گیمبلنگ کرنا

16.1. اگر ہمیں شک ہے یا نوٹیفیکیشن ملتا ہے کہ آپ اس وقت 18 سال سے کم عمر یا 18 سال سے کم عمر تھے یا اطلاع موصول ہوتی ہے کہ آپ اس وقت 18 سال سے کم عمر ہیں (یا آپ پر لاگو دائرہ اختیار کے قوانین میں بیان کردہ اکثریت کی عمر سے کم) جب آپ نے سروس کے ذریعے کوئی شرط لگائی تھی۔ تو آپ کا اکاؤنٹ مزید کوئی شرطیں لگانے یا وڈرالز سے روکنے کیلئے معطل (لاک) کردیا جائیگا۔ اس کے بعد ہم اس معاملے کی تحقیقات کریں گے، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ آیا آپ 18 سال سے کم عمر (یا آپ پر لاگو دائرہ اختیار کے قوانین میں بیان کردہ اکثریت کی عمر سے کم) کسی فرد کے ایجنٹ کے طور پر یا کسی اور کی طرف سے شرط لگا رہے ہیں۔ اگر یہ پایا جاتا ہے کہ آپ: (a) فی الحال ہیں؛(b) متعلقہ وقت میں آپ کی عمر18 سال سے کم تھی یا آپ اپنے قابل اطلاق قانون کے تحت اکثریت کی عمر سے کم تھے؛ یا (c) اگر آپ نے کسی ایسے شخص کے ایجنٹ کے طور پر یا اس کی طرف سے شرطیں لگائی ہیں جو 18 سال سے کم یا اپنی قابل اطلاق قانون کے تحت اکثریت کی عمرسے کم ہے:

  • آپ کے اکاؤنٹ میں موجود یا کریڈٹ کیے جانے والی تمام جیت کو ضبط کر لیا جائیگا؛
  • کم عمری میں سروس کے ذریعے شرط لگانے سے حاصل ہونے والی تمام جیتوں کو ہمیں مطالبے پرادا کرنا ہوگا (اگر آپ اس شرط کی تعمیل میں ناکام رہتے ہیں تو ہم اس طرح کی رقوم کی وصولی سے وابستہ تمام اخراجات کی وصولی کی کوشش کریں گے)؛ اور/ یا
  • آپ کے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ ہونے والی وہ تمام رقوم جو جیت کی رقم نہیں ہیں، آپ کو واپس کردی جائیگی یا جب تک آپ 18 سال کے نہیں ہوجاتےاس وقت تک ہمارے اختیار سے ضبط میں رکھی جائیگی۔ ہم واپس کی جانے والی رقم سے ادائیگی کی ٹرانزیکشن کی فیس کاٹنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، جس میں https://www.jeetbuzz.com پر آپ کے اکاؤنٹ میں جمع کی گئی رقم پر برداشت کی گئی ٹرانزیکشن کی فیس بھی شامل ہے۔

16.2. یہ شرط آپ پر بھی لاگو ہوتی ہے اگر آپ 18 سال سے زیادہ عمر کے ہیں لیکن آپ اپنی شرط ایک ایسے علاقہ میں موجود ہیں جہاں قانونی طور پر شرط لگانے کیلئے 18 سال سے زیادہ عمر کی ضرورت ہو اور آپ اس علاقہ میں قانونی کم از کم عمر سے کم ہیں۔

16.3. اگر ہمیں شک ہے کہ آپ اس شق کی دفعات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں یا انہیں کیس فریب انگیز کے مقصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تو ہمیں اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ضروری کسی بھی کارروائی کا حق ہے، جس میں متعلقہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں ک مطلع کرنا بھی شامل ہے۔

  1. فراڈ

ہم کسی بھی فراڈ، بے ایمانی یا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے کسٹمر کے خلاف فوجداری اور معاہداتی پابندیوں کا اطلاق کریں گے۔ جہاں بھی کسی ایسے فعل کا شبہ ہو ہم اس کسٹمر کو ادائیگی روک دیںگے۔ کسٹمر ہمارے ہر اس اخراجات، چارجز یا نقصانات (جن میں براہ راست، بالواسطہ یا غیر متوقع نقصانات، منافع کا نقصان، کاروبار کا نقصان اور ساکھ کا نقصان شامل ہے) کی تلافی کرے گا اور ہمیں مطلوبہ ادائیگی کرے گا،  جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر کسٹمر کے دھوکہ، بے ایمانی یا مجرمانہ فعل سے پیدا ہوں۔

دانشوارانہ ملکیت

18.1. ہمارے نام اور logo کے کسی بھی غیر مجاز استعمال کے نتیجے میں آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

18.2. جیسا کہ ہمارے اور آپ کے درمیان، ہم سروس، ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور کاروباری نظامات (“سسٹم”) کیساتھ ساتھ ہمارے اوڈز اور اس کے حقوق کے واحد مالک ہیں۔ آپ کو اپنے ذاتی پروفائل کو اپنے ذاتی تجارتی فائدے کیلئےاستعمال نہیں کرنا چاہیئے (جیسے اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو کسی ایڈورٹائزر کو فروخت کرنا)؛ اور جب آپ اپنے اکاؤنٹ کیلئے کوئی عرفی نام منتخب کر تے ہیں اگر ہم اسے مناسب سمجھتے ہیں تو اسے ہٹانے یا دوبارہ دعوٰی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

18.3. آپ ہمارے URL، ٹریڈ مارکس، تجارتی نام، اور/ یا تجارتی لباس، logos (“مارکس”) اور/ یا ہمارے اوڈز کو کسی بھی ایسے پروڈکٹ یا سروس کے سلسلے میں استعمال نہیں کرسکتے جو ہماری نہیں ہے، جو کسی بھی طرح سے کسٹمرز یا عوام میں الجھن پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے یا کسی بھی طرح سے ہمارے ساکھ خراب کرتی ہے۔

18.4. ان شرائط میں واضح طور پر فراہم کردہ کےعلاوہ، ہم اور ہمارے لائسنس دہندگان آپ کو سسٹمز یا مارکس میں یا ان سے متعلق کوئی واضح یا ضمنی حقوق، لائسنس، ٹائٹل یا مفاد نہیں دیتے ہیں اور ایسے تمام حقوق، لائسنس، ٹائٹل اور مفاد ہم اور ہمارے لائسنس دہندگان کے پاس مخصوص طور پر محفوظ ہیں۔ آپ اس بات پرمتفق ہیں کہ سروس کے اندر ویب پیج یا کانٹنٹ کی نگرانی یا کاپی کرنے کیلئے کسی بھی آٹومیٹک یا مینول ڈیوائس کا استعمال نہیں کریں گے۔ کسی بھی غیر مجازاستعمال یا نقل کے نتیجے میں آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

  1. آپ کا لائسنس

19.1. ان شرائط اور ان کیساتھ آپ کی پابندی کے مطابق، ہم آپ کو صرف آپ کے ذاتی، غیر تجارتی مقاصد کیلئے سروس تک رسائی اور استعمال کرنے کیلئے ایک غیر خصوصی، محدود، ناقابل منتقلی اور نا قابل تقسیم ہونے لائسنس فراہم کرتے ہیں۔ اگر ان شرائط کے تحت آپ کے ساتھ ہمارا معاہدہ ختم ہو جاتا ہے تو آپ کیلئے ہمارا لائسنس بھی خودبخود ختم ہو جاتا ہے۔

19.2. اپنے کانٹنٹ کی حفاظت کے حوالے سے، آپ کسی بھی صورت حال میں سروس اور/ یا اس پر موجود کسی بھی کانٹنٹ یا اس میں موجود سافٹ ویئر کو تبدیل، شائع، ٹرانسمٹ، ٹرانسفر، فروخت، دوبارہ تخلیق، اپ لوڈ،  پوسٹ، تقسیم، پیشکش، نمائش، اس مشتق کام تخلیق کرنے، یا کسی بھی دوسری طرح سے استعمال نہیں کرسکتے، سوائے اس کے جو ہم ان شرائط میں یا ویب سائٹ پر واضح طور پر اجازت دیتے ہیں۔ سروس پر موجود کسی بھی معلومات یا کانٹنٹ کو، تبدیل، ترمیم، دوسرے ڈیٹا کیساتھ ملا کر یا کسی بھی شکل میں شائع نہیں کیا جاسکتا، جس میں مثال کے طور پر اسکرین یا ڈیٹا بیس سکریپنگ اوراس طرح کی کوئی بھی دوسری سرگرمی شامل ہے جس کا مقصد ایسی معلومات یا کانٹنٹ کوجمع کرنا، ذخیرہ کرنا، دوبارہ منظم کرنا یا ہیراپھیری کرنا ہے۔

19.3. اس شق پر آپ کی طرف سے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ہماری یا تیسرے فریق کے دانشورانہ ملکیت کے حقوق اور دیگر ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں آپ کو سول ذمہ داری اور/ یا مجرمانہ استغاثہ کے تابع کرسکتی ہے۔ جس کے نتیجے میں آپ کو دیوانی ذمہ داری اور/یا فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  1. آپ کا طرزعمل اور حفاظت

20.1. آپ اور ہمارے تمام کسٹمرز کی حفاظت کیلئے، سروس پ رکسی بھی کانٹنٹ کی پوسٹنگ، اور نیز اس کیساتھ اور/ یا سروس کے سلسلے میں کسی بھی قسم کا رویہ، جو کسی بھی طرح سے غیرقانونی، نامناسب یا ناپسندیدہ ہو، سختی سے ممنوع ہے (“ممنوع طرزعمل”)۔

20.2. اگر آپ ممنوع طرز عمل میں پائے جاتے ہیں، یا اگر ہم اپنی صوابدید پر یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ ممنوع طرزعمل میں ملوث ہیں، تو آپ کا اکاؤنٹ اور/ یا سروس تک آپ کی رسائی یا استعمال فوری طور پر آپ کو اطلاع دیئے بغیر ختم کیا جاسکتا ہے۔ آپ کے ممنوع طرز عمل میں ملوث ہونے کے حوالے سے دوسرے کسٹمر، دیگر تیسرے فریق، نافذ کرنے والے اداروں اور/ یا ہم آپ کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتے ہیں۔

20.3. ممنوع طرزعمل میں شامل ہیں، لیکن یہ ان تک محدود نہیں ہیں، سروس تک رسائی حاصل کرنا یا اسے استعمال کرنا: ایسی معلومات کو پروموٹ کرنا یا شیئر کرنا جو آپ جانتے ہیں کہ غلط گمراہ کن یا غیرقانونی ہے؛ کوئی بھی خلاف قانون یا غیر قانونی سرگرمی انجام دینا؛ جیسا کہ لیکن اس تک محدود نہیں ہے، کوئی ایسی سرگرمی جو کسی مجرمانہ سرگرمی یا انٹرپرائز کو بڑھاوا یا پروموٹ کرتی ہے، کسی دوسرے کسٹمر یا کسی اور تیسرے فریق کی پرائیویسی یا دیگر حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے یا کمپیوٹر وائرس پیدا کرتی ہے یا پھیلاتی ہے؛ کسی بھی طرح سے کم عمر بچوں کو نقصان پہنچانا؛

کوئی بھی ایسا کانٹنٹ بھیجنے یا دستیاب کرانے سے گریز کریں جوغیرقانونی، نقصان دہ، دھمکی آمیز، نازیبا، خیر اخلاقی، بدنام کرنے والا، گھٹیا، فحش، غیر محذب، پرتشدد، نفرت انگیز، یا نسلی یا گروہی طور پر یا کسی اور طرح قابل اعتراض ہو؛

کوئی ایسا کوئی کانٹنٹ یا میٹریل بھیجنے یا دستیاب کرانے سے گریز کریں جس میں کوئی سافٹ ویئر وائرس یا کوئی اور کمپیوٹر یا پروگرامنگ کوڈ (HTML سمیت) موجود ہو جو سروس کی کارکردگی، اس کی پریزنٹیشن یا کسی دوسری ویب سائٹ، کمپیوٹرسافٹ ویئر یا ہارڈ ویئر کی کارکردگی کو منقطع کرنے، تباہ کرنے یا تبدیل کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہو۔

سروس میں کسی بھی طرح سے مداخلت کرنا، خلل ڈالنا یا ریورس انجینئر کرنا، بشمول، لیکن اس تک محدود نہیں، ہمارے استعمال کردہ کمیونیکیشن پروٹوکولز کو انٹرسیپٹ کرنا، ایمولیٹ کرنا یا ری ڈائریکٹ کرنا، چیٹس، موڈز یا ہیکس یا سروس کو موڈیفائی کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا کوئی اورسافٹ ویئر بنانا یا استعمال کرنا، یا کوئی سافٹ ویئر استعمال کرنا جوسروس سے یا اس کے ذریعے معلومات کو انٹرسیپٹ کرتا ہو یا جمع کرتا ہو؛ کسی بھی روبوٹ، سپائیڈر یا دیگر آٹومیٹک طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے سروس سے کوئی معلومات حاصل کرنا یا انڈیکس کرنا۔

کسی بھی ایسی سرگرمی یا کارروائی میں حصہ لینا، جس کے نیتجے میں، ہماری واحد اورغیرمتنزل صوابدید پر کسی دوسرے کسٹمرکو دھوکہ یا سکیمڈ کا باعث بنے، کس بھی قسم کی غیر مطلوبہ یا غیرمجاز تشہیر یا بڑے پیمانے پر میلنگ دستیاب کرائیں، جیسا کہ، لیکن اس تک محدود نہیں، جنک میل، فوری پیغام رسانی، ” سپِم”، “سپام” چین لیٹرز، پونزی اسکیمز یا درخواستوں کی دیگرشکلیں؛

خودکار طریقوں یا جھوٹی یا فریب دہ پیشکشوں کے تحت ویب سائٹ پر اکاؤنٹس بنانا؛ کسی دوسرے کسٹمر یا کسی دوسرے فریق ثالث کا روپ دھارنا، یا کوئی اور ایسا کام یا چیز کرنا جسے ہم معقول طور پر اپنے کاروباری اصولوں کے خلاف سمجھیں۔

مندرجہ بالا ممنوعہ طرزعمل کی فہرست مکمل نہیں ہے اور اس میِں کسی بھی وقت یا وقتاً فوقتاً ہماری طرف سے  ترمیم کی جاسکتی ہے۔ ہم تحقیقات کرنے اور ایسے تمام اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جو ہم اپنی صوابدید پرحالات کے تحت مناسب یا ضروری سمجھتے ہیں، بشمول بغیر کسی حد کے کسٹمر کی پوسٹنگ (ز) کو سروس سے حذف کرنا اور/ یا ان کے اکاؤنٹ کوختم کرنا، اور کسی بھی کسٹمر یا فریق ثالث کے خلاف کاروائی کرنا جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر  یا جان بوجھ کر کسی تیسری پارٹی کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر ممنوعہ رویے میں شامل ہونے کی اجازت دیتا ہے، اس قسم کے کسٹمر یا تیسرے فریق کو نوٹس کیساتھ یا اس کے بغیر۔

  1. دوسری ویب سائٹس کے لنکس

سروس میں تیسرے فریق کی ویب سائٹس کے لنکس ہوسکتے ہیں جو ہمارے ذریعہ رکھے جاتی ہیں، یا جو ہم سے متعلق نہیں ہیں، اور جن پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ ایسے ویب سائٹس کے لنکس صرف کسٹمرز کی سہولت کیلئے فراہم کیے جاتے ہیں، اور ہمارے ذریعے کسی بھی طرح سے ان کی درستگی یا مکمل ہونے کی تحقیق، نگرانی، یا جانچ پڑتال نہیں کی جاتی ہے۔ ایسے ویب سائٹس کے لنکس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ان سے منسلک ویب سائٹس، اور/ یا ان کے کانٹنٹ یا ان کے مالک(وں) کی طرف سے کسی بھی توثیق، اور/ یا ان کیساتھ کسی بھی وابستگی کی حمایت کرتے ہیں۔ اس لیے ایسی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرتے وقت ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ نئی ویب سائٹ پر وزٹ کرتے وقت معمول کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جس میں ان کی پرائیویسی پالیسی اور استعمال کی شرائط کا جائزہ لینا بھی شامل ہے۔

  1. شکایات

22.1. اگر آپ کے ان شرائط کے بارے میں کوئی خدشات یا سوالات ہیں تو آپ کو ویب سائٹ پر موجود لنکس کے ذریعے ہمارے کسٹمر سروس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرنا چاہیئے اور ہمارے ساتھ تمام کمیونیکیشن میں اپنا رجسٹرڈ ای میل ایڈریس استعمال کرنا چاہیئے۔

22.2. بالکل واضح رہے کہ،  جب ہم کسی بھی شکایت کا جواب دیتے ہیں جو ہمیں موصول ہوئی ہے یا اس کے سلسلے میں کوئی کارروائی کی گئی ہے، ہم آپ یا کسی تیسرے فریق کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتے ہیں۔

22.3. اگر کوئی کسٹمراس بات سے مطمئن نہیں ہے کہ شرط کیسے سیٹل کی گئی ہے تو کسٹمر کو اپنی شکایت کی تفصیلات ہمارے کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کرنی چاہئیں۔ ہم چند دنوں کے اندر اس نوعیت کے سوالات کا جواب دینے کیلئے اپنی معقول کوششوں کا استعمال کریںگے (اور کسی بھی صورت میں ہم آپ کویقین دلاتے ہیں کہ ہم وصولی کے 28 دنوں کے اندر اس طرح کے تمام سوالات کا جواب دیں گے)۔

22.4. تنازعات کواس تاریخ سے تین (3) دنوں کے اندر درج کیا جانا ضروری ہے جس دن سے متعلقہ شرط کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مدت کے بعد کسی بھی دعوے کو تسلیم نہیں کیا جائیگا۔ کسٹمر اپنے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشنز کیلئے مکمل طورپر ذمہ دارہے۔

22.5. اگر آپ اور ہمارے درمیان پیدا ہونے والے تنازعہ کی صورت میں ہمارا کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ متفقہ حل تک پہنچنے کی کوشش کریگا۔ اگر ہمارا کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ آپ کیساتھ متفقہ حل تک پہنچنے سے قاصر ہے، تو معاملہ ہماری انتظامیہ تک پہنچا دیا جائیگا۔

22.6. اگر کسٹمر کی رضامندی کیلئے تنازعہ کو حل کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں، تو کسٹمر کو ہمارے   .گیمینگ سروسز کے فراہم کنندہ N.V کے پاس شکایت درج کرنے کا حق حاصل ہے۔

  1. اسائنمنٹ

یہ شرائط اور اس کے تحت دیئے گئے کسی بھی حق یا ذمہ داری کو آپ ہماری تحریری منظوری کے بغیر تفویض نہیں کر سکتے ہیں، ہم اپنی صوابدیدی پر اس منظوری کو غیر معقول وجہ کے بغیر روکنے کا حق رکھتے ہیں۔ ہم آپ کی رضامندی کے بغیر، اپنے تمام یا کسی بھی حق اور ذمہ داری کو کسی بھی تیسری پارٹی کو تفویض کر سکتے ہیں، بشرط یہ کہ وہ تیسری پارٹی سروس پر اس حوالے سے تحریری اطلاع دینے کے بعد، اس سروس کے ہم پلے معیار کی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

  1. علیحدگی

اگر کسی بھی ذمہ دار ادارے کی جانب سے ان شرائط کی کسی بھی دفعات کو نافذ العمل یا غیر فعال قرار دیا جاتا ہے، تو اس متعلقہ دفعات کو اس حد تک ترمیم کیا جائے گا کہ وہ قابلِ نفاذ ہو جائیں جو قانوناً جائز ہے، اور اصل متن کی روح کے مطابق ہوں۔ ان شرائط کی باقی دفعات کی نافذیت اور قانونی حیثیت متاثر نہیں ہوگی۔

  1. ان شرائط کی خلاف ورزی

ہم آپ کے دیگر حقوق کے بغیر کسی حد بندی کے، ہم آپ کا اکاؤنٹ معطل یا بند کرسکتے ہیں اور پیشگی نوٹس کے بغیر دونوں صورتوں میں، آپ کوسروس فراہم کرنے سے انکار کرسکتے ہیں، بشرطیکہ ہماری معقول رائے میں آپ ان شرائط کی کسی بھی اہم شق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ تاہم، ایسی کسی بھی کارروائی کا نوٹس آپ کو فوری فراہم کیا جائیگا۔

  1. عمومی دفعات

26.1. مدت معاہدہ۔ جب تک آپ سروس تک رسائی حاصل کرتے ہیں یا اسے استعمال کرتے ہیں یا ویب سائٹ کے کسٹمر یا وزیٹر ہیں، یہ شرائط پوری طرح سے نافذ اور مؤثر رہیں گی۔ یہ شرائط آپ کے اکاؤنٹ کے خاتمے کے بعد بھی برقراررہیں گی، چاہے خاتمہ کی کوئی بھی وجہ ہو۔

26.2. جنس. واحد کے معنی رکھنے والے الفاظ میں جمع بھی شامل ہوںگے اور برعکس، مذکر جنس والے الفاظ میں مؤنث اور خنسی جنس بھی شامل ہوںگے اور اس کے برعکس، اور افراد کی وضاحت کرنے والے الفاظ میں افراد، شراکت داریاں، ایسوسی ایشنز، ٹرسٹس، غیر رجسٹرڈ تنظیمیں اور کارپوریشنز بھی شامل ہوں گی۔

26.3. دستبرداری. ہمارے ذریعہ سے کوئی بھی دستبرداری، خواہ طرز عمل سے ہو یا دوسری صورت میں، آپ کی طرف سے ان شرائط کی کسی بھی اصطلاح یا شرط کی خلاف ورزی یا دھمکی آمیز خلاف ورزی، ہمارے خلاف مؤثر یا لازم نہیں ہوگی، جب تک کہ یہ تحریری طور پر فراہم نہ کی گئی ہو، اور ہمارے ذریعہ باقاعدہ دستخط نہ کیے جائیں، اور، دوسری صورت میں جب تک کہ تحریری دستبرداری فراہم نہ کی گئی ہو، تو یہ صرف اس مخصوص خلاف ورزی تک محدود ہوگی جس سے دستبرداری کی گئی۔ کسی بھی وقت ہمارے ذریعے ان شرائط کی کسی بھی اصطلاح یا شرط نافذ کرنے میں ناکامی کو ایسی شق یا ایسی شق کو کسی اور وقت نافذ کرنے کے ہمارے حق سے دستبرداری نہیں سمجھا جائیگا۔

26.4. اعتراف۔ سروس تک رسائی حاصل کرنے یا اسے استعمال کرنے کے بعد، آپ ان شرائط کے ہر پیراگراف کو پڑھ کر، سمجھ کر اور اس سے اتفاق کرنے کا اعتراف کرتے ہیں۔ آپ اس کے بعد کسی بھی دلیل، دعوے، مطالبے یا کارروائی کا حق، جو ان شرائط میں موجود کسی بھی چیز کے برعکس ہو، غیر منقولہ طور پر ترک کر دیتے ہیں۔

26.5. زبان۔ ان قواعد کے انگریزی زبان کے ورژن اور کسی دوسری زبان کے ورژن کے درمیان کوئی تضاد ہونے کی صورت میں، انگریزی زبان کے ورژن کو درست سمجھا جائیگا۔

26.6. گورننگ قانون۔ یہ شرائط خاص طور پر کیوراساؤ میں نافذ قانون کے تحت چلتی ہیں۔

26.7. مکمل معاہدہ۔ یہ شرائط آپ اور ہمارے درمیان سروس تک رسائی حاصل کرنے اوراس کے استعمال کے سلسلے میں مکمل معاہدہ تشکیل دیتی ہیں، او ردیگر تمام سابقہ معاہدوں اور کمیونیکیشنز کی جگہ لیتی ہیں، خواہ وہ اس موضوع کے سلسلے میں زبانی یا تحریری ہوں۔